خدا کو ایک عدد پہ حسین(ع) لے آئے

Written by

in

خدا کو ایک عدد پہ حسین(ع) لے آئے
اسے مقام صمد پہ حسین(ع) لے آئے
 
نبی کے ساتھ ہوئے ہیں ہزار حج اس کے
جسے بھی اپنی لحد پہ حسین(ع) لے آئے
 
فنا کی آخری حد پہ کھڑا تھا حر لیکن
بقا کی آخری حد پہ حسین(ع) لے آئے
 
کٹا کے سر کو جھکایا نہیں ہے کربل میں
خود ہی خدا کے قد پہ حسین(ع) لے آئے
 
پکارے خوف سے اصغر کو دیکھ کر شامی
حسین اپنے ہی ید پہ حسین(ع) لے آئے
 
وہ جس کے سامنے ممدوم حسن یوسف بھی
وہ حسن جون کے قد پہ حسین(ع) لے آئے
 
جنہوں نے حکم تولی بھلا دیا سن کے
انہیں تبرے کے ذد پہ حسین(ع) لے آئے
 
بلایا فرش پہ سجدہ دکھانے خالق کو
یا خود کو عرش احڈ پہ حسین(ع) لے آئے
 
یہ مجتبی کے قلم سے جو لفظ نکلے ہیں
قبولیت کی سند پہ حسین(ع) لے آئے

Comments

2 responses to “خدا کو ایک عدد پہ حسین(ع) لے آئے”

  1. شازیہ سردار Avatar
    شازیہ سردار

    بہت اعلی
    خدا کو ایک عدد پے حسین لے آئے
    بہت خوب بےشک لاجواب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *